27

طلال چودھری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کو مریم نواز کا خوف آپ کو سونے بھی نہیں دیتا،روز صبح صبح مریم نواز کا ورد کیاجاتاہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی اگر منڈی بہاؤ الدین میں کارنرمیٹنگ تھی تو خوف سے جلسہ گاہ میں پانی کیوں چھوڑدیاتھا، انصاف کا اطلاق اگر یکسا ں ہو تا تو پا رلیمنٹ پر حملہ کرنے والا وزیر اعظم نہ ہو تا.

طلال چوہدری نے کہا کہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو علیمہ باجی غیر قانونی جائیداد کا جرمانہ نہ دیتیں، جیل میں ہوتیں،جہانگیر ترین تسلیم شدہ مالی اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں ہوتے، آج روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے میں عمران نیازی جیل میں ہوتا ، ایک کھرب کے پشاور کے میٹرو کے کھودنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں