36

صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈرراجا ظفرالحق سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈرراجا ظفرالحق سے ملاقات ہوئی جس میں اجلاس کی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطا بق چیئرمین سینیٹ کی قسمت کا فیصلہ قریب آنے پرصادق سنجرانی سےراجہ ظفرالحق کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو بھی شریک تھے۔۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کےحوالے سے کوئی چیز ان کےعلم میں نہیں۔

اپوزیشن لیڈرراجا ظفرالحق کا کہنا ہے کہ ہمارا نمبرگیم پورا ہے، اس معاملے پر اکیلے مشاورت یا فیصلہ نہیں کر سکتے، مشاورت تو تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مل کر ہی کئے جا سکتے ہے۔

ادھراپوزیشن پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے بول سےغیررسمی گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس 32سینٹرز ہیں لیکن سینیٹرز کی تعداد 35 ہوجائیگی اورایوان بالا کا اجلاس 23 جولائی کوطلب کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں