34

انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نےچیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ مدت میں توسیع کے بجائے نئےشخص کو عہدے پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

انضمام نے 30جولائی کےبعدمزیدذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پی سی بی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان کرے۔

انضمام کا کہنا ہے کہ نئےلوگوں کوموقع ملناچاہیے،ٹیم کی بہتری کے لیے جوکچھ کرسکتاتھاوہ3ساڑھے3سال میں کیا،پی سی بی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھےفری ہینڈدیا اوراپنی مدت پوری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں