25

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

کراچی: (نمائندہ اب نیوز) رات گئے کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو اسلحے اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی میں سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مار کارروائی کے دوران ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان میں محمد ولد عبداللہ جان اور حسن خان ولد لال محمد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے چھینا گیا سامان اور موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب سٹیل ٹاؤن، گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دونوں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ گرفتار زخمی ڈاکو عبدالجبار سے اسلحہ، چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمے کا اندراج کرلیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں