31

چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

سابق کپتان اور کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق آج لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، اگر وہ خود استعفی دیتے ہیں تو ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں عہدہ چھوڑنے والے پہلے اہم اور طاقتور شخص ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اپنے مستقبل کے بارے میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے، پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کاتقرر کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں