46

زائد اثاثہ جا ت کیس ریفرنس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 جو لا ئی تک ملتوی کر دی ہے۔

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، اور ہجویری ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرزنعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے، تاہم نیب کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی ہے۔

کیس کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر نیب کے پروسیکیوٹرافضل قریشی نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا ایم ایس سی کا پیپر ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گے، اس پر عدالت نے کیس کی سماعت تئیس جولائی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں