37

باغبانپورہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کو چھریاں مار کر ابدی نیند سُلادیا

باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل اور چھ ماہ کے بیٹے کو زخمی کر ڈالا۔

واقعہ باغبانپورہ کے علاقے لکھو ڈیر میں پیش آیا جہاں چند روز سے ناراض رابعہ میکے میں تھی کہ اچانک شوہر شہباز وہاں پہنچ گیا اور پے در پے وار کر کے بیوی کو قتل اور بچے کو زخمی کر دیا، بعدازاں چیخ و پکار پر مقتولہ کے بھائی نے ملزم کو دبوچ لیا اور درگت کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، زخمی بچے ذیشان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں