86

مریم نواز کا ملک بھراحتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان

مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سا بقہ وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف کی صا حبزادی مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں مر یم نوازنے کہا ہے کہ احتجاجی ریلیوں میں نوازشریف کیلئے انصاف اورقانون کی حکمرانی مانگوں گی، آزادی اظہاررائے، منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی۔

مریم نواز نے مزیدکہا کہ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے، اور تم امیں لوگو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں