29

خانہ کعبہ کی درست سمت کاتعین،سورج آج خانہ کعبہ کےاوپرہوگا

مسلمان آج قبلےکاتعین کرسکیں گے، سورج آج 2 بج پر 26 منٹ پرخانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان آج دوپہر2بج کر26 منٹ پرخانہ کعبہ کاتعین کرسکیں گے، اس وقت سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس سے بیت اللہ شریف کے رخ کاتعین کیاجاسکےگا۔

ایک خط پر ہونےکےسبب خانہ کعبہ کاسایہ دکھائی نہیں دے گا،قبلے کی صحیح سمت معلوم کرنےکاطریقہ یہ ہے کہ ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیں، مقامی وقت پرچھڑی کاسایہ جس سمت ہوگا، اس کے مخالف سمت قبلہ ہوگا۔ اس آسان طریقے سےشہری اپنے گھر میں بھی قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

رواں سال 28 مئی کوبھی اس طریقے سے بیت اللہ کی سمت کا تعین کیا گیا تھا،آج 16 جولائی کوبھی سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں