38

”میں شائد نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں“ بین سٹوکس کے والد کو بیٹے کی کارکردگی نے شدید پریشان کر دیا، فائنل میچ کے بعد ان کیساتھ کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

لاہور (آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلش کھلاڑی بین سٹوکس کے والد کیویز کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، کون کس پوزیشن پر ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس کا آبائی تعلق نیوزی لینڈ سے ہے جن کے والد گیرارڈ سٹوکس نے کہاکہ اپنے بیٹے کی اچھی کارکردگی کی خوشی لیکن کیویز کے ہارنے پر سخت مایوسی بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق بین سٹوکس کے والد کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے بعد مجھے کئی فون کالز موصول ہوئیں جس دوران سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور شائد میں اس وقت لوگوں کی نظروں میں نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں۔

واضح رہے کہ گیرارڈ سٹوکس رگبی کوچنگ کا معاہدہ ہونے پر انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے جہاں بین سٹوکس کی کرکٹ پروان چڑھی اور پھر وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں