42

این اے 205 گھوٹکی کاضمنی الیکشن 5روزکیلئے موخر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 205 گھوٹکی کاضمنی الیکشن 5روزکیلئے موخرکردیا،گھوٹکی میں ضمنی الیکشن 23 جولائی کوہوں گے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن 5 روز کیلئے ملتوی کردی، الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پی پی امیدوار کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے16 جولائی تک بیلٹ پیپرچھاپنے سے روک رکھا ہے ،این اے 205 میں ضمنی الیکشن 18 جولائی کو شیڈول ہے ،اب انتخابات18 کی بجائے 23 جولائی کوہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں