31

تنقید کے بعد عائشہ عمر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

معروف اداکارہ ، ہوسٹ اور ماڈل عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت انگیزی کے خلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے سوشل سائٹ انسٹا گرام پراسٹوری میں عائشہ عمرنے سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔

عائشہ نے یہ فیصلہ انسٹا پر موسیقی کے حوالے سے شیئر کی جانے والی مختلف ویڈیوز اور تصاویر پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد کیا کیونکہ بہت سے صارفین کے کمنٹس میں مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’’آپ سب کی نفرت کا شکریہ، میں انسٹا گرام پر موسیقی کے حوالے سے تمام اسٹوریز ڈیلیٹ کرچکی ہوں‘‘۔

عائشہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو پبلک سے پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایسا بہت جلد کرنے والی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اب میں اپنی تمام اسٹوریز اور تصاویر وغیرہ صرف اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کروں گی،

انہوں نے واضح کیا کہ مجھے ایسا بہت پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا کیونکہ مجھے اپنی زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں۔

عائشہ عمر نے بعد میں یہ بھی لکھا کہ میرے فرینڈزمجھے کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی میں سیر وتفریح کے حوالے سے کچھ پوسٹ نہ کیا کرو لیکن میرے مداح ایسا چاہتے ہیں۔ ان کی جانب سے بھیجے گئے مثبت پیغامات مجھے پرجوش بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں