30

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،انگلینڈ کا پہلا نمبر،پاکستان چھٹے نمبر پر موجود

ورلڈ کپ ختم ہوتے ہی آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ نے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ناصرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ اس نے بہترین ٹیم کی فہرست میں اپنی جگہ بھی مستحکم کرلی ہے۔

ٹاپ 20 بلے بازوں میں انگلینڈ کے 5 کھلاڑی موجود ہیں۔ جو روٹ کا آٹھواں اور جیسن رائے کا دسواں نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئےہیں جبکہ روس ٹیلر کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
ٹاپ 10 میں پاکستان کے واحد بیٹسمین بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ پہلا نمبر بھارت کے جسپرت بمرا، دوسرا نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور تیسرا جنوبی افریقا کے کاگیسو رباڈا کا ہے۔

آل راؤنڈر کیٹگری میں شکیب الحسن کی حکمرانی قائم ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس دوسرے نمبر پرہیں، پاکستان کے عماد وسیم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں