40

پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جوچوروں کوگھرتک پہنچارہی ہے،فردوس عا شق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ سینہ زوری اب نہیں چلے گی ، پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جوچوروں کوگھرتک پہنچارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا ابھی اورانکشافات ہونے باقی ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے، شاہد خاقان صاحب! شہبازشریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں