34

آبی ذخائرمیں پانی کی آمداوراخراج کی صورتحال

واپڈانےمختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اوراخراج کےاعدادوشمار جاری کردیئےہیں۔ منگل کوجاری ہونےوالےاعدادوشمارکےمطابق دریائےسندھ میں تربیلا کےمقام پرپانی کی آمد2 لاکھ 75 ہزار700 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 60 ہزارکیوسک ہے۔

جہلم میں منگلاکےمقام پر پانی کی آمد 61 ہزار400کیوسک اوراخراج 12ہزارکیوسک ہےجبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ64 ہزار300 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 50 ہزارکیوسک ہے۔

دریائےچناب میں ہیڈمرالہ کےمقام پرپانی کی آمد 84 ہزار100کیوسک اوراخراج 54 ہزار300 کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک اوراخراج ایک لاکھ کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج کا پانی کا ذخیرہ 24 لاکھ53 ہزارایکڑفٹ ہےجبکہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ24 لاکھ57 ہزار ایکڑفٹ ہے۔ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ1لاکھ 39 ہزارایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈاکاکہناہےکہ تربیلا،منگلہ اورچشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ50 لاکھ49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں