33

صادق آباد کے لنڈابازار میں آتشزدگی، ستر سے زائد دکانیں جل کر راکھ

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں آگ لگنے سے ستر سے زائد دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

لنڈا بازار میں علی الصبح اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ستر سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تاہم آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور 3 گھنٹے کے طو یل تر ین وقت میں آگ پر قا بو پا نے میں کا میابی ملی۔

آگ لگنے سے لنڈا بازار کی دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں