44

ادبی دنیا کے معروف شاعر حمایت علی وفات پاگۓ

ادبی دنیا کے معروف شاعر حمایت علی وفات پاگۓ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف شاعر حمایت علی شاعرآج صبح کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔

حمایت علی شاعر علیل تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے۔

آج صبح حمایت علی شاعر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

حمایت علی شاعر کی تدفین کینیڈا میں ہی ہو گی۔

ان کا نام میر حمایت علی اور شاعر تخلص ہے۔

حمایت علی شاعر نے فلموں کے لیے گانے بھی لکھے ۔

حمایت سندھ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے بھی منسلک رہے۔

آپ کی تصانیف کے میں ’آگ میں پھول‘، ’شکست آرزو‘، ’مٹی کا قرض‘، ’تشنگی کا سفر‘، ’حرف حرف روشنی‘، ’دود چراغ محفل‘ ودیگر شامل ہیں ۔

حمایت علی شاعر کونگار ایوارڈ، رائٹرگلڈآدم جی ایوارڈ، عثمانیہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

ان کی ادبی اور دیگر خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں