37

شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قانونی ٹیم سینئر وکیل سلمان بٹ کی قیادت میں برطانیہ پہنچ گئی ہے۔

شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ میں وکلا سے مشاورت کرے گی، جس کے بعد برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی اخبار نے شہباز شریف اور انکے اہل خانہ پر الزام عائد کیا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے زلزلہ زدگان کو دی گئی 500ملین پاؤنڈز کی امداد میں سے لاکھوں پاؤنڈز چرا کر اپنے اکائونٹس میں ڈلوائے، شہباز شریف اور انکے خاندان نے برطانیہ کی جانب سے ملنے والی امداد میں خردبرد کر کے لاکھوں پاؤنڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں