44

آئی سی جے:کلبھوشن کیس کافیصلہ 17جولائی کوسنایاجائےگا

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس کامحفوظ فیصلہ 17جولائی کوسنایاجائےگا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے)میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کامحفوظ فیصلہ 17جولائی کو دن 3 بجے ہیگ کے پیس پیلس میں سنایاجائےگا۔

بھارتی نیوی کاحاضرسروس افسرکلبھوشن یادیو تسلیم کرچکا ہےکہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے، جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا۔عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔

کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس کے اعتراف پر ملٹری کورٹ کی طرف سے سزائے موت دیئے جانے کا فیصلہ دیا گیا جس پر بھارتی جاسوس نے رحم کی اپیل کی اور بھارت معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا۔ کلبھوشن کیس کی آخری سماعت18سے21فروری تک ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں