39

کس کاﺅنٹی ٹیم کا فخر زمان پر ’دل‘ آ گیا اور وہ کس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

لاہور ( آن لائن) گلیمورگن کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ٹی 20 بلاسٹ لیگ کے ابتدائی مرحلے میں پاکستانی اوپنر فخرزمان کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے جنہیں شو مارش کی خلاءپر کرنے کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نیٹ پریکٹس کے دوران بازو کی ہڈی میں فریکچر ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہیں جن کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی کاﺅنٹی ٹیم کا کرکٹر کے ساتھ معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے 30 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 44 ون ڈے میچ بھی کھیلے ہیں۔ فخر زمان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ایونٹ میں ان کی سب سے بڑی اننگز 64 رنز کی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں