35

کیا آٹے پر سیلز ٹیکس لگا دیا گیاہے ؟ ایف بی آر نے واضح اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

لاہور( آن لائن )ایف بی آر نے نے آٹے ، میدے اور فائن پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانو نی وضاحت جاری کر دی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے انکم ٹیکس اور کسٹم افسروں کو قانونی تشریح کا لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آٹا، میدہ اور فائن کی کسی بھی پیکنگ یا اوپن فروخت پر سیلز ٹیکس عائد نہیں۔ایف بی آر کی جانب سے چوکر پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب فلور ملز مالکان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوکر پر سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ چوکر پر سیلز ٹیکس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں