53

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی۔

اس ملا قات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجودتھے۔

وزیراعظم سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی یہ ملا قات خوشگوار ماحول میں ہوئی اورانھوں نے مختلف امور پر تبا دلہ خیال بھی کیا۔

واضح‌رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر رہے ہیں ،ان کی وجہ شہرت ایک جارح مزاج بلے باز کی رہی اور اسی وجہ سے ان کے نام کئی عالمی ریکارڑ بھی رہے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ اس اہم ملا قات میں کرکٹ کی بہتری اورمو ثر اقدامات کےلیے اہم تبادلہ خیال ہوا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں