32

سعوی حکومت کی جانب سے عامر خان کو روضہ رسولﷺ کے غلاف کا تحفہ

جدہ:آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آﺅٹ کرنے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کوزندگی کا بڑا تحفہ مل گیا۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے ، سعودی عرب میں موجود عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی

حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عامر خان نے یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

Performing Umrah with my wife @FaryalxMakhdoom #Pilgrimage #SaudiArabia #Makkah pic.twitter.com/3szlDUcP2j

— Amir Khan (@amirkingkhan) July 13, 2019

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کا غلاف سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے جس پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ اس بیش قیمت تحفے کے حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ مجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے، یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

Honoured and very lucky to have received the original cloth from Prophet Muhammed’s pbuh grave room. Will cherish this all my life. 🙏 pic.twitter.com/OFUhYKYCPA

— Amir Khan (@amirkingkhan) July 12, 2019

واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو فائٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا تھا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان حریف باکسر کے خلاف تینوں راﺅنڈز میں حاوی رہے اور چوتھے راونڈ میں بلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں