35

پاکپتن کا دولہا سسرال جانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا

پاکپتن ( آن لائن) پاکپتن کے نواحی گاؤں نوشیر کوٹ داخلی ابادی ہیلہ وٹواں میں شادی کی مہندی کے موقع پر ڈانس مجرا پارٹی میں تھانہ چکبیدی پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا شہادت علی مانڈل سمیت 12 مہمانان کو گرفتار کر لیا اور ایمپلی فائر ایکٹ آتشبازی کی خلاف ورزی کرنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبری 302/19 درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور دولہا شہادت علی مانڈل دلہن لینے کے لئے سسرال جانے سے قبل تھانے کی حوالات پہنچ گیا ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق وکلاہ کی ہڑتال کے باعث دولہا کی ضمانت بھی نہیں ہو سکی جبکہ کے دولہا اور دلہن کو اب شادی کے لیے کچھ اور دن انتظار کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں