33

بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں کیا کرنے جارہاہے ؟ نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا پلان فائنل کر لیا۔ منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو سے تین لاکھ ہندئووں کو آباد کیا جائے گا۔روزنامہ نیوز کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ وادی میں یہودی طرز پر ہندو¿وں کی آباد کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو سے تین لاکھ ہندو¿وں کو ناصرف رہائش بلکہ مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔حریت رہنماو¿ں نے بی جے پی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں