32

ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کردیا،ملکی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہو گئی،شیخ رشید

لاہور(آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست میں وڈیو کی سیاست ختم ہوگئی ہے،یہ سارے پھنس گئے ہیں، اگرفیصلہ واپس ہواتودوسرے کیس میں سزاہوجائےگی ، انہو ں نے کہا کہ یہ بتادیں کہ ایون فیلڈفلیٹ کہاں سے آئے، شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکتا،ان کی سیاست صرف یہ ہے ہمیں باہر جانے دیں ،وزیراعظم عمران خان نے عربی بادشاہ کو صاف انکار کر دیا ،امید نہیں تھی وہ بادشاہ اپنے ملک جا کر پیسے دےگا لیکن اس نے دے دیئے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے اندر بھی دو گروپ ہیں،ایک ڈیل والا اور دوسرا جوڈو کراٹے والا،شہباز شریف اور میری پارٹی ایک ہے،شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف کوحمزہ عزیز ہے،مریم کو نواز شریف عزیز ہے،چورمچائے شور کی فلم نوے دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی،ناصر جنجوعہ کبھی ان کے حق میں بیان نہیں دیں گے ،شیخ رشید کا کہناتھا کہ عدلیہ کو پاکستان کی جمہوریت کا ضامن سمجھتا ہوں ، ملک میں آج بھی عظیم ترین ججز موجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لیکر جائیں گے، اگر فیصلہ ریورس ہوا تو ان کو دوسرے کیس میں بھی سزا ہوگی جس میں یہ بری ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تہذیب کا کیس بھی نیب میں بھیجنے کا فیصلہ کیاہے،ان کو اللہ معاف کرے تو کرے، میں ان دونوں خاندانوں کو معاف نہیں کروں گا،شیخ رشید کاکہناتھا کہ جو جتنا چیخ رہاہے اتنا بڑا کیس اس کے کندھے سے لٹک رہاہے،آنے والے 90دن بہت اہم ہیں ،وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 42افراد نے زمینوں کے ریونیو دینے ہیں، ایک ماہ کی مہلت ہے ،انہوں نے کہاکہ میں واحدہوں جس نے عمران خان کوکہاکہ انہیں باہرجانے دو،عمران خان نے صاف الفاظ میں کہانہیں ایسانہیں ہوگا،وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ 20 جولائی کو عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، اللہ خیرکرے دونوں کامزاج ایک جیسا ہے، ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ کس حکومت کو شوق ہے کہ تاجروں کو ناراض کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں