36

عمران نیازی کاپاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کادیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا،شہباز شریف

لاہور( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی کاپاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کادیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک بھر کے تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہے،ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا،عمران نیازی کاپاکستان کو لاک ڈاو¿ن کرنے کادیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا،صدر ن لیگ نے کہا کہ دشمنوں کو تکلیف ہوئی کہ نوازشریف پاکستان کو ترقی کیوں دے رہا ہے؟پاکستان 5.8 فیصد شرح سے ترقی کر رہا تھا،نوازشریف نے ملک کو بجلی،سڑک، روزگار، وقاراور امن وامان دیا،نواز شریف نے قوم کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بے امنی سے نجات دلائی، شہباز شریف کا کہناتھا کہ سیاسی قیدی نواز شریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے،حکمرانوں کی سوچ ماردیں گے، گرا دیں گے، بند کر دیں گے سے آگے نہیں جاتی، انہوں نے کہا کہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ 47 سال میں مہنگائی کی شرح تین فیصد پر کیسے آگئی؟ مخالفین کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کیسے ہو گیا؟ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیسے جان چھڑا لی؟مخالفوں کوتکلیف ہوئی چین نے پاکستان میں 60 ارب کی سرمایہ کاری کیوں کی؟شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ روا ظلم ختم کرنا ہوگا،پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کاتحفظ نواز شریف کرسکتا ہے، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،نواز شریف کو رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں