29

سیسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سیسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے سابق اطالوی صدر کے مافیا کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کو شیئر کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیامنی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے گئے اربوں روپے بچانے اور عدلیہ و ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں